.

روسی صدر ولادی میر پوتین کی سرکاری دورے پر سعودی عرب آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روس کے صدر ولادی میر پوتین سعودی عرب کے سرکاری دورے پر سوموار کو دارالحکومت الریاض پہنچ گئے ہیں۔

وہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ولادی میر پوتین کا بارہ سال کے بعد سعودی عرب کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔اس موقع پر سعودی عرب اور روس کے درمیان دو ارب ڈالرز سے زیادہ مالیت کے معاہدوں اور سمجھوتوں پر دست خط ہوں گے۔

مہمان صدر سعودی قیادت سے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور روس کی قیادت میں غیر اوپیک ممالک کے درمیان تیل کی پیداوار سے متعلق سمجھوتے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔روس نے حال ہی میں کہا ہے کہ وہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں استحکام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور اس سمجھوتے کو برقرار رکھے گا۔