.

ایردوآن کو شام سے باہر نکال کر رہیں گے: امریکی سینیٹر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا میں ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے باور کرایا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کے حوالے سے ریپبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹیوں کا صبر کا پیمانہ چھلک چکا ہے۔

پیر کے روز امریکی چینل فوکس نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایردوآن نے اپنی سیاسی زندگی کی سب سے بڑی غلطی کر ڈالی ہے۔

لنڈسے نے مزید کہا کہ "ہم ایردوآن کو شام سے نکال کر امور کو از سر نو ترتیب دیں گے"۔

اس سے قبل پیر کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باور کرایا کہ ترکی کے خلاف "سخت پابندیاں" عن قریب عائد کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے یہ بات اپنی ٹویٹ میں کہی۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ کردوں کے زیر قیادت سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) شائد جان بوجھ کر داعش کے جنگجوؤں کو چھوڑ رہی ہیں تا کہ امریکی فوجیوں کو علاقے میں واپس لایا جا سکے۔

امریکی صدر کے مطابق داعش کے ان جنگجوؤں کو ترکی یا یورپی اقوام دوبارہ بآسانی گرفتار کرسکتی ہیں ، کیوں کہ بہت سے جنگجو ان ہی ممالک سے آئے تھے لیکن ان ممالک کو فوری اقدام کرنا ہوگا۔