.

سعودی عرب : ایمن السیاری مرکزی بنک کے نئے نائب گورنر مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک فرمان کے ذریعے ایمن بن محمد السیاری کو مرکزی بنک کا نائب گورنر مقرر کیا ہے۔

ایمن السیاری اس سے پہلے مرکزی بنک ’سعودی عرب مانیٹری اتھارٹی‘ ( ساما) میں نائب گورنر برائے سرمایہ کار ی کے طور پر کام کررہے تھے۔انھیں 2013ءمیں اس عہدے پر مقرر کیا گیا تھا۔

وہ سعودی عرب کے فنڈ برائے ترقی کے بورڈ ممبر بھی ہیں۔یہ ادارہ ترقی پذیر ممالک میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے قرضوں کی شکل میں رقوم دیتا ہے اور مالیاتی امور سے متعلق مطالعات کے لیے فنی معاونت مہیا کرتا ہے۔

ساما کے نئے نائب گورنر سعودی عرب کے قرضہ انتظام دفتر ( ڈی ایم او ) کے قائم مقام سربراہ بھی ہیں۔یہ ادارہ سعودی وزارت خزانہ کے ماتحت کام کرتا ہے۔ایمن السیاری نے اس حیثیت میں مملکت کی سرکاری قرضوں کی مجموعی حکمت عملی کی تیاری میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔