.

ولیم اور کیٹ کے دورہ پاکستان کے بعد شہزادہ چارلز نے بھارت کا قصد کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلز آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کریں گے۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ بھارتی قیادت سے پائیدار منڈیوں، ماحولیاتی تبدیلی اور سماجی شعبے میں فنڈنگ جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

برطانوی ولی عہد کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 70 سالہ شہزادہ چارلز بدھ 13 نومبر کو دو روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچیں گے۔

شہزادہ چارلز کے دفتر نے بتایا کہ اس سفر کی مزید تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔ برطانیہ، یورپی یونین سے علاحدگی کے بعد ہندوستان کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

شہزادہ چارلز کے دورہ بھارت کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حال ہی میں ان کے بیٹے شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ پاکستان کا چار روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس جا چکے ہیں۔