.

روس : جوہری آبدوز کے ذریعے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روس کی ایک جدید ترین جوہری آبدوز نے بدھ کے روز ملک کے شمال مغربی ساحل کے سامنے ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق بحر ابیض میں موجود آبدوز "کنیاز ولادی میر" (پرنس ولادی میر) نے یہ میزائل پانی کے نیچے سے داغا اور یہ روس کے انتہائی مشرق میں واقع جزیرہ نما علاقے کاماچٹکا میں اپنے ہدف تک پہنچ گیا۔

پرنس ولادی میر آبدوز کو 2017 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ یہ روسی آبدوز "پورے" کا پہلا ماڈل ہے جو بیلسٹک میزائل رکھتا ہے۔ اس کو بحری مشقوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا۔

اس وقت آبدوز تجرباتی طور پر کام کر رہی ہے اور اسے رواں سال دسمبر میں روس کے شمالی بحری بیڑے میں شامل کر لیا جائے گا۔