.

شاہ سلمان سے امریکی سی آئی اے کی سربراہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے الریاض میں امریکا کے مرکزی خفیہ ادارے (سی آئی اے)کی ڈائریکٹر جینا ہاسپیل نے ملاقات کی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے جمعرات کوان کی ملاقات کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ شاہ سلمان اور جینا ہاسپیل نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے لیکن اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی ہے۔

ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ اور الریاض میں متعیّن امریکی سفیر بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ امریکا کے محکمہ انصاف نے ٹویٹر کے دو سابق ملازمین پر سعودی عرب کی جاسوسی کا الزام عاید کیا ہے۔ان کے خلاف بدھ کو ایک درخواست دائر کی گئی ہے لیکن سعودی عرب نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔