.

کویتی وزیر خزانہ کا استعفا منظور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویت میں حکومت نے وزیرخزانہ نایف الحجراف کا استعفا منظور کر لیا ہے۔

کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کونا کے مطابق وزیر مملکت برائے اقتصادی امور مریم العقیل کو ان کی جگہ قائم مقام وزیر خزانہ مقرر کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے ملکیتی اخبار الشرق الاوسط نے اطلاع دی ہے کہ نایف الحجراف کو کویت کی جانب سے چھے ممالک پر مشتمل خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کا سیکریٹری جنرل نامزد کیا جارہا ہے اور اسی لیے انھوں نے اپنی وزارت اسے استعفا دیا ہے۔

خلیج تعاون کونسل میں کویت کے علاوہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، عُمان ، قطر اور بحرین شامل ہیں۔