
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی اور مشیر ایوانکا ٹرمپ ان دنوں مراکش کے نجی دورے پر ہیں۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ وائرل ہوا ہے جس میں ایوانکا مراکش کی عوامی دھنوں پر رقص کرتی اور تالیاں بجاتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اس موقع پر اُن کے ساتھ متعدد امریکی اور مراکشی ذمے داران بھی موجود ہیں۔ ایوانکا جمعرات کے روز مراکش کے صوبے سیدی قاسم پہنچی تھیں۔
ایوانکا نے وہاں زیتون کے کھیتوں کا دورہ کیا اور وہاں "خواتین کے لیے اراضی کی اجتماعی تملیک" کے منصوبے کے متعلق معلومات حاصل کیں۔ اس منصوبے کی نگرانی امریکی امدادی ایجنسی Millennium Challenge Corporation کر رہی ہے۔ ایوانکا نے کھیتوں میں کام کرنے والی مراکشی خواتین کے گروپ سے بھی ملاقات کی۔
Ivanka Trump promotes female empowerment in Moroccan communehttps://t.co/XBBCA05Q5m pic.twitter.com/gDhldTcHMK
— Yeni Şafak English (@yenisafakEN) November 7, 2019
یاد رہے کہ امریکی صدر کی بیٹی بدھ کے روز تین روزہ دورے پر مراکش پہنچی تھیں۔ دورے کا مقصد مراکش میں Women’s Global Development and Prosperity initiative کو فروغ دینا ہے۔ یہ منصوبہ رواں سال فروری میں امریکی وزارت خارجہ نے شروع کیا تھا۔ منصوبے کے تحت آئندہ چھ برسوں کے دوران ترقی پذیر ممالک میں 5 کروڑ خواتین کی مدد کرنا ہے تا کہ ملکی معیشت میں اُن کے کردار کو مضبوط بنایا جا سکے۔