.

ایوانکا ٹرمپ مراکش کے پرکشش پہناووں میں عوامی توجہ کا مرکز بن گئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی اور ان کی مشیر ہیں افریقی مسلمان عرب ملک مراکش کے تین روزہ دورے کے دوران اس وقت عوامی توجہ کا مرکز بن گئیں جب انہیں مقامی پرکشش اور دیدہ زیب ملبوسات میں دیکھا گیا۔

ایوانکا ٹرمپ نے حال ہی میں مراکش کا دورہ کیا جو جمعہ کے روز اختتام پذیر ہوا۔

مراکش کے اپنے پہلے دورے کے دوران ایوانکا نے متعدد سرکاری شخصیات سے ملاقات کی۔ ان میں مراکش کے بادشاہ شاہ محمد ششم کی ہمیشرہ لالہ مریم اور وزیر اعظم سعد الدین عثمانی شامل ہیں۔ اپنے تین روزہ دورے کے دوران انہوں نے مملکت کے مختلف شہروں اور تفریحی مقامات کا بھی دورہ کیا۔

ایوانکا بین الاقوامی خواتین کی ترقی اور خوشحالی کے اقدام کو فروغ دینے کے لیے بدھ کے روز مراکش پہنچی تھیں۔ وہ ترقی پزیر ممالک میں خواتین کو معاشی طور پر با اختیار بنانے کے لیے رواں سال کے آغاز سے ایک پروگرام پر کام کررہی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے اپنے ایک بیان میں ترقی پذیر ممالک پر امداد کے حصول کے لیے خواتین کو با اختیار بنانے پر زور دیا تھا۔