.

عُمان کے سلطان قابوس سے سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے عُمان (اومان) کے سلطان قابوس بن سعید سے مسقط میں شاہی محل بیت البرکہ میں سوموار کے روز ملاقات کی ہے۔

عُمان نیوز ایجنسی کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے اتوار کو عُمانی وزیر برائے شاہی دفتر جنرل سلطان بن محمد النعمانی سے ملاقات کی تھی اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

طرفین نے سعودی عرب اور عُمان کے درمیان دوستانہ تعلقات ،مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کےعلاقائی امور کے بارے میں بات چیت کی ہے۔