.

مراکش میں عمر رسیدہ خاتون کو ٹکٹ نہ ہونے پرٹرام سے دھکا دینے پرعوام مشتعل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افریقی ملک مراکش میں وہیل چیرپرموجود ایک عمر رسیدہ خاتون کو ٹرام میں بغیر ٹکٹ بیٹھنے کی کوشش کے دوران دھکا دے کر اسے گرانے پر عوامی حلقوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک عمر رسیدہ خاتون کے ساتھ اس نا مناسب برتائو پر رد عمل اس وقت سامنے آیا اس میں بیٹھنے کی کوشش کے دوران وہیل چیئر سے گرنے کی تصاویر اور فوٹیج سامنے آئیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کل منگل کے روز اس وقت پیش آیا جب ٹرام کے ایک اسٹاپ پر موجود ملازمین نے عمر رسیدہ خاتون کو اپنی پیرانہ سالی کے ثبوت کے لیے سبز کارڈ دکھانے کو کہا۔خاتون نے کارڈ نہ ہونے کی معذرت کی اور اسٹیشن پرموجود ملازمین سے کارڈ کے بغیر ٹکٹ دینے کی درخواست کی۔ اس پروہاں پرموجود ایک ملازم نے اسے پہلے اس کی وہیل چیئر سے گھسیٹا اور اس کے بعد دھکا دے کر نیچے گرا دیا۔ موقع پرموجود مسافروں نے خاتون کی مدد کی کوشش کی مگر تب تک وہ زمین پر گر چکی تھی۔

اس واقعے کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں نے معمر خاتون سے بدسلوکی کے واقعے کی فوری انکوائر اور اس میں ملوث ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ مراکش میں عمر رسیدہ خاتون کے ساتھ بدسلوکی کے واقعے کے سامنے آنے کا واقعہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس نہیں۔ اس سے پیشتر ایسا ہی ایک واقعہ مصر میں پیش آچکا ہے جس میں سوشل میڈیا پرشہریوں کو سخت مشتعل کردیا تھا۔ دونوں ملکوں کے شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ عمر رسیدہ خاتون کے ساتھ بدسلوک کے واقعے کی شفاف انکوائری کو یقینی بنانے کے ساتھ عمر رسیدہ افراد کے لیے گاڑیوں میں سوار ہونے کا سرکاری سطح پر بندو بست کیا جائے ۔