.

برطانیہ : سعودی سفیر کی جانب سے ملکہ الزبتھ کو سفارتی اسناد پیش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ میں خادمین الحرمین الشریفین کے سفیر شہزادہ خالد بندر بن سلطان بن عبدالعزيز نے لندن کے بکنگھم پیلس میں ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شہزادہ خالد نے ملکہ کو اپنی سفارتی اسنادِ تقرر پیش کیں۔

ملاقات میں سعودی سفیر نے ملکہ الزبتھ کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزيز آل سعود اور سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا۔

اس موقع پر شہزادہ خالد بن بندر نے کہا کہ وہ مملکت سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان تاریخی اور قریبی تعلقات کو مضبوط تر بنانے کے لیے کام کریں گے۔ سعودی سفیر نے توقع ظاہر کی کہ دونوں دوست ملکوں کے بیچ تمام شعبوں میں تعاون کو ترقی حاصل ہو گی۔