.

سلوینیا میں ایران سے آنے والی 730 کلو گرام ہیروئن ضبط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ہنگری سلوینیا کی انسداد منشیات پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ایران سے آنے والی 730 کلو گرام ہیروئن قبضے میں لے لی۔

سلووینیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران سے آنے والا سامان اس وقت پکڑا گیا جب ایک بحری جہاز کو کوبر بندرگاہ پر روک کر اس کی تلاشی لینے کی کوشش کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سلوینیا میں ایک ہی وقت میں اتنی بڑی مقدار میں ہیروئن کے پکڑے جانے کا نیا ریکارڈ ہے۔ یہ ہیروئن پلاسٹک رول کے بنڈلوں میں چھپائی گئی تھی جس کی کل مالیت 5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔

ہنگری کی پولیس نے ایک 47 سالہ ہنگرین کو 5 نومبر کو بڈاپسٹ کے ایک گودام میں کارگو اتارتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

ہنگری پولیس کے مطابق یہ یورپی یونین کے اس رکن ملک میں گذشتہ 20 سالوں میں ہیروئن قبضے میں لینے کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔