.

یمنی حوثیوں نے بحیرہ احمر کے جنوب میں جہازاغوا کر لیا : عرب اتحاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے ایران نواز حوثی شیعہ باغیوں نے بحیرہ احمر کے جنوب میں ایک چھوٹے جہاز (رابغ تین) کو اغوا کر لیا ہے۔

عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ دو کشتیوں پر سوار مسلح حوثی جنگجوؤں نے اس جہاز کو ہائی جیک کیا ہے۔

انھوں نے بتایا ہے کہ اس بحری جہاز کے ساتھ ایک ڈرلنگ رِگ بندھی ہوئی تھی اور وہ اسے لارہا تھا۔یہ جہاز جنوبی کوریا کی ایک کمپنی کا ملکیتی بتایا گیا ہے۔

کرنل ترکی المالکی نے عرب اتحاد کے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کی کارروائیوں سے بین الاقوامی جہاز رانی اور بحری تجارت کو خطرہ لاحق ہے اور جہازوں کے اغوا کے واقعات آبنائے باب المندب اور بحیرہ احمر کے جنوب کی سکیورٹی کے لیے خطرے کا موجب ہیں۔