.

ایمریٹس ایئرلائنز 16 ارب ڈالر مالیت کے 50 ایئربس طیارے خریدے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دبئی کی فضائی کمپنی Emirates کے چیف ایگزیکٹو اور گروپ کے مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین شیخ احمد بن سعید آل مکتوم کا کہنا ہے کہA350 ماڈل کے نئے طیارے جدید ٹکنالوجی کے حامل ہیں ،،، یہ طیارے دور دراز منزلوں کے سلسلے میں کام آ سکتے ہیں جن کے لیے مسلسل پرواز کا دورانیہ 15 گھنٹوں تک ہے۔

العربیہ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں شیخ احمد نے انکشاف کیا کہ امریٹس ایئرلائنز بوئنگ کمپنی کے 777X طیاروں پر توجہ دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم آئندہ موسم گرما میں ٹورسٹ کلاس کے لیے امتیازی خصوصیات کی حامل سروس شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں"۔

کمپنی کے منافع کے حوالے سے شیخ احمد نے رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران مثبت نتائج کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ "مشکل اقتصادی حالات میں ہم نے رواں سال اچھا منافع یقینی بنایا"۔

ایمریٹس نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ اس نے 50 عدد A350 ایئربس طیاروں کی خریداری کی مصدقہ آرڈر پیش کیا ہے۔ سرکاری طور پر اس ڈیل کی مالیت 16 ارب ڈالر ہے۔

ایمریٹس کا کہنا ہے کہ وہ 40 عدد ڈریم لائنر 787 کی خریداری کے ممکنہ آرڈر کے حوالے سے بوئنگ کمپنی کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

ایئربس اور بوئنگ دونوں کمپنیوں نے اس حوالے سے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔