.

الدرعیہ سیزن کے 'فارموملا ای' ریس مقابلے کا جمعہ کے روز سے آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں الدرعیہ تفریحی سیزن کا کل جمعہ کے روز 22 نومبر کو 'فارمولا ای' کار ریس کے مقابلے سے باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ اس مقابلے کے پہلے روز شائقین کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ عالمی مقابلوں میں حصہ لینے والے بین الاقوامی ہیروز بھی شریک ہوئے۔

یہ مقابلہ سعودی عرب کی سپورٹس اتھارٹی کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی شرکت کی۔

ریس دنیا کے معروف الیکٹرک موٹرسپورٹ چیمپین شپ کے چھٹے سیزن کا پہلا مقابلہ ہے جس میں 12 ٹیمیں مرسیڈیز اور پورش کی ٹیمیں پہلی بار حصہ لیں گی۔ توقع ہے کہ اس مقابلے میں بڑی تعداد میں شہری شرکت کریں گے۔

شائقین کو ریس ٹریک کے اندر اور باہر واقعات ، سرگرمیوں اور تجربات لطف اندوز ہونے کا بھرپور موقع فراہم کیا گیا ہے۔ زائرین الیکٹرک ریس کے بہترین تجربات پیش کرنے والے فارمولا ای گاؤں تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں، جہاں شائقین جدید اختراعات کو تلاش کرسکتے ہیں۔ زائرین ریس مقابلے دیکھنے کے ساتھ دیگر دلچسپ سرگرمیوں کے علاوہ دیگر بہترین تفریح سے لطف اٹھا سکتے ہیں۔