.

الریاض میں 'فارمولا E' کار ریس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جمعہ کے روز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے درعیہ شہر میں شروع ہونے والے' فارمولا ای کار ریس' مقابلے میں شرکت کی۔ کل جمعہ 22 نومبر کو بین الاقوامی آٹوموبائل فیڈریشن (ایف آئی اے) کے زیر اہتمام اے بی بی فارمولا ای الیکٹرک کار چیمپین شپ کی افتتاحی تقریب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شرکت کی جس کے بعد مقابلے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

تقریب میں خلیجی ریاست بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے بھی فارمولا ای ریس اور اس کے ساتھ ہونے والے پروگراموں میں شرکت کی۔

فارمولا ای ریس الدرعیہ سیزن کا ایک حصہ ہے۔ الدرعیہ سیزن کی تفریحی تقریبات ایک ماہ تک جاری رہیں گی۔ اس دوران کھیلوں کے مختلف ایونٹس منعقد کیے جائیں گے۔ جن میں تاریخی الدرعیہ بٹالین، ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپین شپ، مردوں کے لیے الدرعیہ ٹینس کپ اور الدرعیہ ایکویسٹرین فیسٹیول شامل ہیں۔

فارمولا ای ریس 22 اور 23 نومبر کو سعودی عرب میں منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس مقابلے کا آج دوسرا اور آخری روز ہے۔

وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، جواد عذری جہرامی، جو سیکیورٹی کا پس منظر رکھتے ہیں اور اسی کے ساتھ ہی، روحانی کے اس طرز عمل اور ملک کی انتظامیہ میں نوجوان توانائیاں متعارف کروانے کی ان کی کوشش کی نمائندگی کرتے ہیں، جو اگلے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں اور یہ پابندیاں ان کے لئے ایک بہت بڑا دھچکا تھیں۔