.

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق مملکت کے چھ علاقوں جازان، عسیر، الباحہ مکہ معظمہ ، مدینہ منورہ، الریاض اور دیگر ساحلی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے جنوب مغربی اور مغربی علاقوں میں گردو غبار کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں، مغربی اور جنوب مغربی حصوں میں رات کے اوقات اور صبح کے وقت تیز بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق مملکت کے جنوبی ، بحر الاحمر کے شمالی علاقوں سے شمال کی سمت میں 15 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بحیرہ روم میں سمندری لہروں کے ایک سے دو میٹر لہروں کی بلندی کا بھی امکان ہے۔ خلیج عرب کے شمال مشرقی اور مشرقی علاقوں میں 15 سے 38 کلو میٹر کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔