لیبیا کی فضاؤں میں امریکی ڈرون طیارہ لاپتہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی وزارت دفاع پینٹاگان نے جمعے کی شب اعلان کیا کہ اُس کا ایک ڈرون طیارہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کی فضاؤں میں لاپتہ ہو گیا ہے۔

پینٹاگان کا کہنا ہے کہ طیارے کی گمشدگی کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افریقا میں امریکی کمان (افریکوم) نے بتایا کہ ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارہ جمعرات کے روز طرابلس کے زون میں محو پرواز تھا کہ اس دوران ریڈار کی اسکرین سے غائب ہو گیا۔

افریکوم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون طیارے لیبیا میں سیکورٹی کی صورت حال کی نگرانی کرتے ہیں اور لیبیا میں دہشت گردی کا راستہ روکنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا آپریشن حکومت کے ساتھ مکمل رابطہ کاری سے عمل میں آتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں