.

'علی بابا' کمپنی کو کیش سے نمٹنے میں دشواری کا سامنا

ہانگ کانک آئی پی او کے بعد علی بابا کا کیش بیلنس 43 ارب ڈالر ہوگیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مشہور چینی 'ای کامرس' کمپنی علی بابا کو اس وقت ایک عجیب مسئلہ درپیش ہے۔ وہ مسئلہ اس کمپنی کے کیش بیلنس سے نمٹنے کا ہے۔ ہانگ کانگ کے آئی پی او کے بعد اس کے نقد بیلنس کا حجم 43 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔

ایپل کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں درج ایک غیر مالیاتی کمپنی کے نقدس کیش کا یہ سب سے بڑا حجم ہے۔ ایپل کے اسٹاک مارکیٹ میں حجم 49 ارب ڈالر ہے جب کہ علی بابا اس کےبعد دوسرے نمبر پرآگئی ہے۔ ہانگ کانگ کے آئی پی او میں 12 ارب ڈالر اضافے کے بعد علی بابا کے نقدش کیش کا حجم اچانک بڑھ کر 43 ارب ڈالر ہوگیا۔

کمپنی کے پاس اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مختلف آپشنز ہیں۔ وہ نقد کا توازن برقرار رکھنے ، نئی شیئرز کی خریداری اور اخراجات بڑھانے جیسے آپشن ہوسکتے ہیں۔