.

ایران نے امریکی پابندیوں کے باوجود تیل کی فروخت جاری رکھی ہوئی ہے:نائب صدر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران نے امریکا کی پابندیوں کے باوجود اپنے تیل کی برآمدات جاری رکھی ہوئی ہیں۔ایران کے سرکاری ٹی وی نے نائب صدر اسحاق جہانگیری کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ انھوں نے اپنے تئیں یہ دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کا ایران کے خلاف ’’زیادہ سے زیادہ دباؤ‘‘ کا حربہ ناکام رہا ہے۔

اسحاق جہانگیری نے کہا کہ ’’امریکا کے دباؤ اور اس کی ہمارے تیل کی برآمدات پر عاید پابندیوں کے علی الرغم ہم نے دوسرے ذرائع سے تیل کی فروخت جاری رکھی ہوئی ہے جبکہ ہمارے دوست ممالک نے بھی امریکا کی تعزیری پابندیوں کے خوف سے خام تیل کی خریداری ختم کردی تھی۔‘‘

امریکا نے حال ہی میں ایران کے خلاف جوہری پروگرام کی بنا پرعاید پابندیوں میں حاصل استثنا ختم کردیا ہے اور اس پر دوبارہ پابندیاں عاید کردی ہیں۔اس نے یہ فیصلہ اقوام متحدہ کے تحت جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے)کی ایک حالیہ رپورٹ کی روشنی میں کیا ہے۔اس ایجنسی نے ایران کی ایک غیرعلانیہ جگہ سے یورینیم کے ذرّات کی موجودگی کا پتا چلایا تھا۔