.

نیجیریا کے پانیوں میں قزاقوں نے یونانی ٹینکر کے عملہ کے 19 ارکان کو اغوا کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

نیجیریا کی آبی حدود میں قزاقوں نے یونان کے زیر انتظام خام تیل کے ایک ٹینکر کے عملہ کے انیس ارکان کو اغوا کر لیا ہے۔

اس ٹینکر کی منتظم کمپنی کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ اس جہاز پر3دسمبر کو جزیرہ بونی سے 77 ناٹیکل میل دور حملہ کیا گیا تھا اور بحری قزاق اس کے عملہ کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے تھے۔

ہانگ کانگ کے پرچم بردار سپر ٹینکر نیو کانسٹلیشن کو یونان کی جہازراں کمپنی نیویوس ٹینکرز مینجمنٹ چلاتی ہے اور اس پر بیس لاکھ بیرل تیل لادا جاسکتا ہے۔