.

لیبیا میں امریکی ڈرون طیارہ روس نے گرایا: واشنگٹن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

براعظم افریقا میں امریکی عسکی کمان نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ امریکی فوج کے خیال میں گذشتہ ماہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے نزدیک لا پتہ ہو جانے والا امریکی ڈرون طیارہ روسی فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا۔ امریکی کمان نے ماسکو سے مطالبہ کیا کہ وہ طیارے کا ملبہ واپس کرے۔

افریقا میں امریکی عسکری کامن کے کمانڈر جنرل اسٹیفن ٹاؤنسنڈ کے مطابق وہ سمجھتے ہیں کہ اُس وقت جو کوئی بھی روسی فضائی دفاعی نظام چلا رہا تھا اسے علم نہیں تھا کہ وہ فائرنگ سے امریکی ڈرون طیارے کو نشانہ بنا رہا ہے۔