دُہرانے سے تو گدھا بھی سیکھ لیتا ہے : عراق میں کینیڈا کے سفیر کی ٹویٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق میں کینیڈا کے سفیر نے اتوار کے روز ایک عبارت کو ری ٹویٹ کر کے پڑھنے والوں کے لیے ظرافت سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کر دیا۔ کینیڈا کے سفیر Ulric Shannon نے "الرقيب اللغوي" کے نام سے عربی اکاؤنٹ کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا۔ شینن کے مطابق یہ اکاؤنٹ کتابوں، ناولوں، تحقیقی مطالعات، یونیورسٹی کے مقالات اور لسانیات سے کے امور کی غلطیوں سے متعلق مواد فراہم کرتا ہے۔ ان میں عربی گرامر ، املا اور تحریری علامات کی غلطیاں شامل ہیں۔

کینیڈا کے سفیر نے ری ٹویٹ میں لکھا کہ "ہم آپ سے مستفید ہوتے ہیں ، میں غلطیوں کے ساتھ اپنی ٹویٹس خود لکھتا ہوں ... ان کی درستی کے لیے شکریہ .. اس لیے کہ میں ایک غیر ملکی پڑھنے والا ہوں اور .. دہرانے سے تو گدھا بھی سیکھ لیتا ہے ..!"

سفیر شینن کی یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوئی ہے۔ اس کو درجنوں افراد نے لائیک کیا اور سیکڑوں نے اپنے تبصروں میں کینیڈا کے سفیر کی طبیعت میں مزاح کو سراہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں