امریکی صدارتی منصب کی ڈیموکریٹک خاتون امیدوار نے ذاتی دولت ظاہر کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا میں صدارتی منصب کی دوڑ میں شریک ڈیموکریٹک خاتون امیدوار سینیٹر الزبتھ وارین نے اتوار کے روز اپنی ذاتی دولت کا اعلان کر دیا۔ الزبتھ 1980 سے قانون کے شعبے میں کام کر رہی ہیں اور ان کی اعلان کردہ دولت بیس لاکھ ڈالر کے قریب ہے۔

الزبتھ نے مذکورہ معلومات اپنی انتخابی مہم سے متعلق سوشل میڈیا پیج پر پوسٹ کیں۔

خاتون سینیٹر کی انتخابی مہم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان معلومات کے ظاہر کرنے کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا اور بدعنوانی کے خلاف لڑنا ہے۔

یاد رہے کہ الزبتھ نے 2012 میں سینیٹر منتخب ہونے سے قبل دیوالیہ پن سے متعلق قانون کی تیاری میں کام کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے سابق صدر باراک اوباما کی انتظامیہ کی فنانشل کنزیومر پروٹیکشن آفس کے سلسلے میں کوششوں میں بھی حصہ لیا۔

حالیہ دنوں میں الزبتھ کو اپنے مالی مسائل کے سبب 2020 کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں اپنے ساتھی ڈیموکریٹ امیدوار پیٹ بوٹیج کی جانب سے دباؤ کا سامنا رہا۔

رواں ماہ دسمبر میں دونوں امیدوار ڈیموکریٹک پارٹی کے جاری مناظروں میں وَن ٹو وَن ایک دوسرے کے سامنے آئیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں