بیرون سے آنے والے معتمرین کے لیے میڈیکل انشورنس پروگرام لازم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے بدھ کے روز ایک جامع نوعیت کے میڈیکل انشورنس پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ یہ پروگرام مملکت کے بیرون سے آنے والے معتمرین کے لیے ہے۔

سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن کے مطابق بیرون سے آنے والے معتمرین خواہ وہ مجاز ایجنٹس کے ذریعے آئیں یا پھر ویب سائٹ پورٹل کے ذریعے ،،، سب کے لیے مذکورہ میڈیکل انشورنس لازم ہے۔

ڈاکٹر بنتن نے مزید بتایا کہ اس انشورنس میں طبی نگہداشت ، طبی ٹرانسپورٹ، ہنگامی حالت، سفری حادثات، قدرتی آفات، سامان کا گم ہونا، پرواز میں تاخیر اور ایئرپورٹ پر قیام وغیرہ شامل ہیں۔

وزیر حج و عمرہ کے مطابق میڈیکل انشورنس پروگرام اُس عمل کا حصہ ہے جس کا مقصد اللہ کے مہمانوں کو ہر ممکن سہولیات اور آرام پہنچانا ہے تا کہ وہ اپنے مناسک کی ادائیگی پوری راحت اور اطمینان کے ساتھ کر سکیں۔

ڈاکٹر بنتن نے واضح کیا کہ معتمرین کے لیے مختص میڈیکل انشورنس مناسب فیس پر پیش کی جائے گی۔ اس لیے کہ یہ پروگرام مملکت میں کام کرنے والی تمام انشورنش کمپنیوں کے اشتراک سے پیش کیا جا رہا ہے۔

عمرہ زائرین کو انشورنس کے تحت 1 لاکھ سعودی ریال تک کی ہنگامی طبی نگہداشت کی سہولت حاصل ہو گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں