انسداد منشیات سے متعلق بہترین آگاہی فلم کا ایوارڈ سعودی وزارت داخلہ کے نام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

انسداد منشیات کے شعبے میں سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی تیار کردہ آگاہی فلم کو اس حوالے سے بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ یہ مقابلہ عرب وزراء داخلہ کونسل کے جنرل سکریٹریٹ کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔

یہ اعزاز سعودی وزارت داخلہ کی فلم "نهاية أمل" (امید کا خاتمہ) کو ملا جس میں منشیات کے نقصانات پر آگاہی اور شعور فراہم کرنے کی شکل میں روشنی ڈالتے ہوئے انہیں امید کا خاتمہ قرار دیا گیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر مذکورہ آگاہی فلم کا ایک مختصر کلپ پوسٹ کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں