سعودی الیکٹریسٹی ڈھائی ارب ڈالر کی لاگت سے ایک کروڑ چھوٹے میٹر نصب کرے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی سرکاری بجلی کمپنی برقی رو کی تقسیم وترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مملکت بھر میں ایک کروڑ چھوٹے میٹر نصب کرے گی۔

سعودی الیکٹریسٹی کمپنی (ایس ای سی) نے اتوار کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس منصوبے پر ساڑھے نو ارب ریال ( ڈھائی ارب ڈالر) لاگت آئے گی اور توقع ہے کہ یہ 2025ء تک پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔

اس بیان کے مطابق ’’ سعودی الیکٹریسٹی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے چھوٹے میٹروں کے منصوبے کا ٹھیکا دینے کی منظوری دے دی ہے۔اس کے تحت مملکت سعودی عرب میں ایک کروڑ میٹر نصب کیے جائیں گے۔‘‘

اس منصوبے کے لیے رقوم دستیاب فنڈز اور قرضوں سے مہیا کی جائیں گی۔اس کی تکمیل سے ایس ای سی کی مجموعی کارکردگی پر ’مثبت اثرات‘ مرتب ہوں گے۔اس نے بیان میں مزید کہا ہے کہ منصوبے کے ایک تہائی کو مقامی وسائل سے پورا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بجلی پیدا کرنے والی اور تقسیم کار کمپنیاں بجلی کی کھپت اور نگرانی کے لیے اپنے گھریلو اور کمرشل صارفین کے ہاں چھوٹے میٹر نصب کرتی ہیں اور ان میٹروں کے ماہانہ یا پندرہ روزہ چلنے اور صرف شدہ یونٹوں کی بنیاد پر بل جاری کیے جاتے ہیں۔سعودی الیکٹریسٹی خطۂ خلیج میں بجلی مہیا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں