مکہ معظمہ میں رنگ روڈ منصوبے پر تیزی کے ساتھ کام جاری

رنگ روڈ پروجیکٹ شہر میں ٹریفک کے بہائو میں معاون ثابت ہوگا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مکہ معظمہ میں سڑکوں پر ٹریفک کے بڑھتے بوجھ کو کم کرنے کے لیے حکومت نے رنگ روڈ منصوبے پرکام شروع کیا ہے۔ رنگ روڈ منصوبے کے فیز ون کی تکمیل کے بعد اس کے دوسرے اور تیسرے مراحل پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق رنگ روڈ مکہ معظمہ کے ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہے۔ اس پروگرام کو دو منصوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک منصوبہ فیلڈ روکنگ کا ہے جس میں شہر کے اندر اور اطراف میں سڑکوں، پلوں اور،سروس روڈز اور دیگر تعمیراتی اسکیمیں شامل ہیں۔ یہ دونوں منصوبے عام حالات میں ٹریفک کے بہائو میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ حج اور عمرہ سیزن میں ٹریفک کی روانی میں خصوصی طور پرمعاون ثابت ہوں گے۔

مکہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نےرائل ڈولیمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے مکہ معظمہ کے مغربی حصے میں دوسرے رنگ روڈ کا کام تقریبا مکمل کرلیا ہے۔ پہلے مرحلے میں الکعکیہ، ۔ جرھم ۔ الطنطباوی' میں رنگ روڈ کا منصوبہ مکمل کیا گیا۔ اس منصوبے کےلیے پندرہ ماہ کا وقت مختص کیا گیا تھا۔

دوسرا رنگ روڈ پروجیکٹ سلیمانی ٹنل، رونگ روڈ فیس 2 مکہ سے مدینہ منورہ تک سڑک کی تعمیر، المنصور شاہراہ کو شاہراہ حسین عرب سے ملانا، اس میں پانچ پلوں کی تعمیر اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔ پلوں کے لیے کھدائی مکمل کرلی گئی ہے۔ فیس ٹو کی تعمیر اور تکمیل کے لیے چوبیس ماہ کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

رنگ رورڈ فیس تھری میں دائرے کی شکل میں اڑھائی کلو میٹر روڈ جس میں چار بریج تعمیر کیے جائیں گے کے لیے بھی 24 ماہ کی مدد مقرر کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں