امریکا نے جنوبی سوڈان کے دو وزیر بلیک لسٹ کر دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا نے جنوبی سوڈانی کے دو وزرا کو ملک میں امن وامان کی بحالی "رکاوٹیں" ڈالنے کے الزامات کےتحت بلیک لسٹ کردیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے جنوبی سوڈان کے وزیر دفاع پابندیوں نے وزیر دفاع کول مانانگ گوک اور وزیر برائے حکومتی امور مارٹن الیا لومورو کوبلیک لسٹ کیا گیا ہے۔

امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں وزراء نے اپنی ذاتی دولت کی خاطر تنازع کے فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ امریکا ان کے امریکا میں موجود تمام اثاثے منجمد کردیےہیں اوران کے امریکا میں داخلے پرپابندی عاید کر دی گئی ہے۔

وزارت نے تصدیق کی کہ وہ ان لوگوں کو نشانہ بنانے سے دریغ نہیں کرے گی جنہوں نے جنوبی سوڈان میں خانہ جنگی میں توسیع کے لیے کردار ادا کیا ہے۔ امریکا جنوبی سوڈان کے اعلی رہ نماؤں پرامن اور استحکام کی بحالی کے لیے ٹھوس اقدامات کے لیے دبائو ڈالتے رہیں گے۔

جنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیئر اور باغی رہ نما ریک مچار 12 نومبرکو قومی حکومت کی کوشش میں ناکام رہے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے مخلوط حکومت کے قیام کے لیے 100 دن کی نئی مہلت مقرر کی ہے جو آئندہ سال فروری میں ختم ہوگی۔

مقبول خبریں اہم خبریں