حزب اللہ کا گھیرا تنگ کرنے کےلیے رواں ہفتے عالمی اجلاس کا انعقاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے لاء انفورسمنٹ کوآرڈینیشن گروپ کا رواں ہفتے برسلز میں یورپی لاء انفورسمنٹ ایجنسی کے صدر دفتر میں آٹھواں سالانہ اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں یورپی ممالک میں حزب اللہ کی بڑھتی سرگرمیوں کی روک تھام حکمت عملی پرغور کیا گیا۔

محکمہ خارجہ نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ اجلاس میں مشرق وسطی ، جنوبی امریکا ، یورپ ، افریقہ ، ایشیا اور شمالی امریکا سے قانون نافذ کرنے والے اور قانونی چارہ جوئی کی خدمات فراہم کرنے والے نمائندوں نے شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اجلاس میں حزب اللہ کے مالی اور تجارتی نیٹ ورکس ،سسٹم اور تنظیم کی دہشت گردی کی سرگرمیوں پر توجہ دی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اجلاس میں حزب اللہ کی بین الاقوامی کارروائیوں کو روکنے کے لیے حکومتوں کے حالیہ قانون کے نفاذ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ادھر لبنان میں مسلسل تیسرے دن حزب اللہ کے حامی عناصر نے بیروت میں مظاہرین کو نشانہ بنایا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں