ماسکو میں روسی سکیورٹی سروس کے ہیڈ کوارٹر کے نزدیک فائرنگ ، تین افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ماسکو کے وسطی علاقے میں واقع روس کی سکیورٹی سروس کے ہیڈ کوارٹر کے نزدیک فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایک روسی اخبار ایزویستیا نے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ جمعرات کی شام ایف ایس بی سکیورٹی سروس کے ہیڈکوارٹرز کے نزدیک پیش آیا ہے۔

قبل ازیں ایک عینی شاہد خاتون نے برطانوی خبررساں ایجنسی رائیٹرز کو اسی علاقے میں بندوق سے گولیاں چلنے کی آواز سننےکی اطلاع دی تھی۔سوشل میڈیا پراس واقعے کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی گئی ہے۔اس میں آتشیں رائفلوں سے مسلح پولیس افسروں سے مشابہ افراد ایک عمارت سے نکل کر نزدیک واقع شاہراہ کی جانب بھاگتے ہوئے جاتے دیکھے جاسکتے ہیں۔وہ گاڑیوں کی اوٹ لینے کی کوشش کررہے تھے۔

بعض غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق تین مسلح افراد پر مشتمل ایک گروپ نے سکیورٹی افسروں کی جانب بڑھنے کی کوشش کی اور اس دوران میں انھوں نے فائرنگ کی ہے۔ان رپورٹس کے مطابق ان میں سے دو افراد کو ہلاک کردیا گیا ہے لیکن تیسرے نے نزدیک واقع ایک عمارت میں خود کو محصور کر لیا۔اس کے بعد اس حملہ آور اور سکیورٹی افسروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

روسی حکام کے سوشل میڈیا کے ایک اکاؤنٹ 112 نے یہ اطلاع دی ہے کہ صدارتی سکیورٹی پر مامور تین افسر اس حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔روسی حکام نے شہر بھر میں الرٹ کی حالت کا اعلان کیا ہے۔

تاہم انھوں نے اس واقعے کے بارے میں دمِ تحریر کوئی سرکاری بیان جاری کیا تھا اور نہ کسی اور ذریعے سے فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت ہوئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں