.

ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کے شوہر 98 سالہ شہزادہ فلپ کو طبی معائنے کے لیے کل جمعہ کے روز اسپتال منتقل کیا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شہزادہ فلپ کو احتیاطی تدابیر کے تحت اسپتال لے جایا گیا ہے۔ بکنگھم پیلس نے انھیں اسپتال میں داخل کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

محل نے ایک بیان میں کہا کہ نے انھیں آج صبح نورفالک سے لندن کے کنگ ایڈورڈ ہشتم اسپتال تک سفر کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ انہیں ڈاکٹر کے مشورے کے تحت احتیاطی طور پر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

برطانوی ملکہ کے شوہر پرنس فلپ کواس سال کے اوائل میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا ۔ مشرقی انگلینڈ میں سینڈرنگھم فارم کے قریب گاڑی چلاتے ہوئے ان کی کار الٹ گئی تھی۔ تاہم وہ اس حادثے میں محفوظ رہے تھے۔

شہزادہ فلپ 2017 میں شاہی فرائض سے سبکدوش ہوگئے تھے۔