فرانس: غیر مجاز خوانچہ فروشوں سے سگریٹ خریدنے پر سخت سزا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فرانس میں غیر اجازت یافتہ خوانچہ فروشوں سے سگریٹ خریدنے والے افراد کو 135 یورو (150 ڈالر) کے جرمانے کا سامنا ہو گا۔ اس اقدام کا مقصد مذکورہ رجحان پر بہتر صورت میں روک لگانے کے لیے معاونت فراہم کرنا ہے۔

یہ بات فرانسیسی صدر عمانوئل ماکروں کی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن پارلیمںٹ الیگزینڈرا لوئی نے بتائی۔ الیگزینڈرا جرمانے کے اس منصوبے کی نگراں بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر اجازت یافتہ افراد سے سگریٹ خریدنے والوں کو ذمے داری کا احساس دلانے کی ضرورت ہے۔ الیگزینڈرا کے مطابق یہ لوگوں کی صحت اور سلامتی سے متعلق چیلنج ہے۔

فرانس میں تمباکو کی مصنوعات کی غیر قانونی تجارت کا رجحان وسیع پیمانے پر پھیل گیا ہے۔ اس حوالے سے سرحدی علاقوں میں درآمدات کی منظم کارروائیاں اور مقامی اسمگلنگ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ سال 2019 کے ابتدائی نو ماہ کے دوران فرانس کے کسٹم حکام نے 282.7 ٹن مصنوعات ضبط کیں۔ یہ ایک سال کے اندر 78 % اضافہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں