.

امریکا،روس میں مخاصمت کے باوجود صدر پوتین امریکی ہم منصب کے ممنونِ احسان،کیوں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روسی صدر ولادی میرپوتین نے اتوار کو امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور روس میں دہشت گردی کی کارروائی کو ناکام بنانے میں معاون اطلاع دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

کریملن کے ایک بیان کے مطابق امریکا کی جانب سے یہ اطلاع خصوصی سروسز کے ذریعے فراہم کی گئی تھی۔تاہم اس نے اس کی مزید کوئی تفصیل فراہم نہیں کی ہے۔

کریملن کا کہنا ہے کہ دونوں لیڈروں نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون کو جاری رکھنے سے اتفاق کیا ہے۔