.

برطانیہ میں دہشت گردی کے شبے میں ایک شخص گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ کی انسداد دہشت گردی پولیس نے مشرقی لندن سے ایک مشبہ شدت پسند کو حراست میں لیا ہے جس پر دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے'اے پی' کے مطابق 21 سالہ شخص کو دہشت گردی کا ارتکاب کرنے کی تیاری کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مشتبہ شخص کو ہفتے کی صبح مشرقی لندن کے ایک مکان سے حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے اعلان کیا کہ گرفتار شخص سے دہشت گردی کی وارداتوں کا ارتکاب کرنے ، تیاری کرنے یا نفرت پر اکسانے کے شبے میں تفتیش کی جارہی ہے۔

پولیس فی الحال اس عمارت کی تلاشی لے رہی ہے جہاں اسے گرفتار کیا گیا تھا۔

ان نوجوان پرکوئی الزام عاید نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس کی شناخت ظاہر کی گئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے برتاؤ اور اس کی سرگرمیوں کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔