.

یمن : ضالع میں فوجی پریڈ پرحوثیوں کا میزائل حملہ ، نو افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے جنوبی شہر الضالع میں اتوار کے روز فوج کی گریجوایشن پریڈ پر میزائل حملے کے بعد دھماکے میں نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

یمن کی جنوبی فورسز کے میڈیا دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے پریڈ پر ایک میزائل داغا تھا جس کے بعد دھماکا ہوا ہے۔پریڈ کی جگہ کے قریب سے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عینی شاہدین نے برطانوی خبررساں ایجنسی رائیٹرز کو بتایا ہے کہ دھماکا مہمانوں کے لیے مخصوص پلیٹ فارم کے نزدیک ہوا تھا۔