.

صومالیہ : امریکی فضائی حملوں میں حرکت الشباب کے 4 جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

براعظم افریقا میں امریکی عسکری کمان "AFRICOM" نے اعلان کیا ہے کہ صومالیہ کے دو قصبوں پر تین فضائی حملوں میں دہشت گرد صومالی تنظیم حرکت الشباب کے 4 جنگجو مارے گئے۔

امریکی عسکری کمان کی جانب سے اتوار کے روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ فضائی حملے صومالیہ میں وفاقی حکومت کے ساتھ رابطہ کاری سے کیے گئے۔ بیان کے مطابق یہ کارروائی حرکت الشباب کے جنگجوؤں کی جانب سے امریکا کی اتحادی افواج پر حملے کے بعد کی گئی۔

امریکا اور افریقی یونین کے تقریبا 22 ہزار فوجی اس وقت حرکت الشباب تنظیم کے خلاف لڑائی میں صومالیہ کی افواج کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

القاعدہ تنظیم کے زیر انتظام حرکت الشباب موومنٹ باقاعدگی کے ساتھ مشرقی افریقا میں واقع شورش زدہ ملک صومالیہ میں حملوں کی کارروائیاں کرتی ہے۔

یاد رہے کہ ہفتے کے روز صومالیہ کے جنوب مغرب میں گنجان آباد ڈسٹرکٹ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 80 افراد ہلاک اور 125 کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔