ایردوآن لیبیا میں فائز السراج حکومت کے لیے فوجی سپورٹ پر قائم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ترکی کی پارلیمنٹ میں آج اُس قانونی قرار داد پر بحث متوقع ہے جس کے تحت عسکری فورس لیبیا بھیجے جانے کی اجازت دی جائے گی۔ بعد ازاں اس قانونی بل کو پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے لیے پیش کیا جائے گا۔ یہ پیش رفت لیبیا میں فائز السراج کی سربراہی میں وفاق کی حکومت کی اُس درخواست کے بعد سامنے آ رہی ہے جس میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن سے فوجی سپورٹ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن اور ان کی ٹیم کے کئی ذمے داران ایک سے زیادہ مرتبہ باور کرا چکے ہیں کہ وہ لیبیا کی قومی فوج کے مقابل وفاق کی حکومت کو سپورٹ کرنے پر قائم ہیں۔

Advertisement

ایردوآن نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ اُن کے ملک کو لیبیا میں وفاق کی حکومت کی جانب سے درخواست موصول ہوئی ہے جس میں ترک فوج کو لیبیا بھیجنے کی گزارش کی گئی ہے۔ ایردوآن نے اس حوالے سے اپنے مصمم ارادے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم یقینا ایسا کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ "وفاق کی حکومت کے ساتھ ہمارا سمجھوتا پوری طرح نافذ العمل ہو چکا ہے اور اقوام متحدہ کے ریکارڈ میں آ گیا ہے"۔

یاد رہے کہ ترکی کے نائب صدر فؤاد اوقطائے نے گذشتہ روز بدھ کو اعلان کیا تھا کہ اگر لیبیا کی قومی فوج نے طرابلس پر حملہ روک دیا تو انقرہ اپنی فوج کو لیبیا بھیجنے کا فیصلہ واپس لے سکتا ہے۔

ادھر لیبیا کی قومی فوج اور پارلیمنٹ بارہا یہ باور کرا چکی ہے کہ ترکی اور وفاق کی حکومت کے بیچ دستخط کیا جانے والا عسکری معاہدہ غیر قانونی ہے ،،، یہ لیبیا کے امور میں کھلی مداخلت اور اس کی خود مختاری پر حملہ شمار ہو گا۔

واضح رہے کہ لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کے زیر قیادت قومی فوج ایک سے زیادہ مرتبہ باور کرا چکی ہے کہ وہ لیبیا کے دارالحکومت کو دہشت گرد ملیشیاؤں سے آزاد کرانے سے پہلے کسی طور بھی طرابلس کے معرکے کو نہیں روکے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں