ترکی:پارلیمان نے لیبیا میں فوجیوں کولڑائی کے لیے بھیجنے کی منظوری دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ترکی کی پارلیمان نے لیبیا میں اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ حکومت کی مدد کے لیے فوجی بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔

ترک پارلیمان کے جمعرات کو انقرہ میں ہنگامی اجلاس میں 325 میں سے 184 ارکان نے لیبیا میں ایک سال کے لیے فوجی تعینات کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

Advertisement

ترک فوجیوں کو لیبیا میں وزیراعظم فایزالسراج کی حکومت کی حمایت میں بھیجنے کے بارے میں ان خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے کہ اس سے جنگ زدہ ملک میں تنازع کو مزید تقویت ملے گی لیکن ترکی کا کہناہے کہ اس کو لیبیا اور بحرِ متوسط کے مشرقی علاقے میں اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے فوج تعینات کرنے کی ضرورت ہے۔

پارلیمان میں منظور کردہ قرارداد کے تحت اب صدر رجب طیب ایردوآن کی حکومت لیبیا میں بھیجے جانے والے فوجیوں کی تعداد ، مشن اور تعیناتی کے نظام الاوقات کو طے کرسکے گی۔

ترک نائب صدر فواد عکاتے نے سرکاری خبررساں ایجنسی اناطولو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی ضرورت کے مطابق فوجیوں کی تعداد کا تعیّن کرے گا اور انھیں لیبیا میں بھیجے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں