.

ریاض کی جانب سے ’ٹھوس حمایت‘ پر امریکی وزیر خارجہ کا اظہار تشکر

سعودی عرب کی جانب سے قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر تحمل سے کام لینے کی اپیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے رابطہ کیا اور جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے پیدا کی صورت حال پر بات چیت کی۔

محمد بن سلمان سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک پومپیو نے کہا کہ ’صدر ٹرمپ نے خطے میں امریکیوں کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن دفاعی کارروائی کا دلیرانہ فیصلہ کیا۔‘

اپنی ٹویٹ میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’انہوں نے سعودی ولی عہد سے امریکی کارروائی اور خطے میں ایرانی حکومت کی فوجی اشتعال انگیزی کے حوالے سے دونوں ممالک کے مشترکہ تحفظات پر بات چیت کی۔

سعودی عرب کی جانب تحمل کی اپیل

قبل ازیں سعودی عرب نے قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر تحمل سے کام لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں رونما ہونے والے واقعات اس سے قبل کی گئی ’دہشت گرد‘ کارروائیوں کا نتیجہ ہیں اور سعودی عرب نے اس کے خطرناک نتائج کے بارے میں تنبیہہ کی تھی۔

’سعودی حکومت برادر ملک عراق میں ہونے والے واقعات کا جائزہ لیا ہے، جو کشیدگی کو ہوا دینے اور دہشت گرد کارروائیوں کا نتیجہ ہے جن کے بارے میں سعودی عرب نے مذمت کی تھی اور اس کے بھیانک نتائج کے بارے میں متنبہ کیا تھا۔‘

سعودی حکومت کا مزید کہنا تھا کہ ’بین الاقوامی برادری کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے اور خطے کے استحکام اور سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنے چاہیں۔‘