سلیمانی کی ہلاکت:پاسداران انقلاب امریکا کو جواب دینے کےلیے خامنہ ای کے حکم کے منتظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) امریکا کو میجر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا جواب دینے کے لیے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کے حکم کی منتظر ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی فارس نے ہفتے کے روز سپاہِ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر ایڈمرل علی فداوی کا یہ بیان نقل کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ’’جونہی خامنہ ای کا حکم ملے گا،آئی آر جی سی امریکا کو پوری قوت کے ساتھ جواب دے گی۔‘‘

Advertisement

سپاہِ پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی جمعہ کو بغداد میں امریکا کے فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔سپاہ پاسداران نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ایڈمرل علی فداوی نے کہا:’’ہمارے پیاروں کو رات کے اندھیرے میں ان کی گاڑیوں کو ہدف بنا کر ہلاک کرنا ایک بزدلانہ فعل ہے،امریکا کو یقینی طور پر اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ ’’قاسم سلیمانی کی موت کا انتقام صرف ایران ہی سے مخصوص نہیں ،اس میں مزاحمتی محاذ کے تمام ارکان شامل ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ ایرانی عہدے دار مزاحمتی محاذ یا محور کی اصطلاح خطے میں ایران، اس کے اتحادیوں اور آلہ کار تنظیموں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں