قاسم سلیمانی امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کے منصوبے بنا رہے تھے: برائن ہُک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران کے لیے امریکا کے خصوصی مندوب برائن ہُک نے 'العربیہ' چینل کو بتایا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی عن قریب امریکی مفادات پرحملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے تھے۔

مسٹر ہک نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سلیمانی کو میدان جنگ سے ہٹا دیا اور یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ سلیمانی اقوام متحدہ کی سفری پابندی کی فہرست میں شامل تھے۔

Advertisement

یمن میں سلیمانی کے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے برائن ہُک نے کہا کہ ایرانی جنرل نے یمن میں شدید دشواری پیدا کرنے کی کوشش کی اور حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے اسلحہ فراہم کیا۔

امریکی ایلچی نے دعویٰ کیا کہ مقتول قاسم سلیمانی نے یمن، شام، عراق اور لبنان میں حملے شروع کرنے کے لیے مقامی ایران نواز قوتوں کی مدد کی۔

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے جمعہ کے روز ایسے ہی ایک بیان میں کہا تھا کہ سلیمانی کو قتل کرکے امریکا پر حملوں کی ایک خطرناک سازش ناکام بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلیمانی کو قتل کرنے کے فیصلے کی صدر ٹرمپ نے حمایت کی تھی اور وہ ایران کی دھمکیوں پر جواب کے لیے تیار ہیں۔

"سی این این" کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں پومپیو نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے ہیں لیکن امریکیوں کو خطرہ درپیش ہو ہم خاموش تماشائی نہیں بنے رہیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں