امریکا لڑائی چھیڑنے کا ’’حوصلہ‘‘ نہیں رکھتا:ایرانی فوج کا صدر ٹرمپ کی دھمکی پر ردعمل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ امریکا لڑائی کو شروع کرنے کا’’حوصلہ‘‘ نہیں رکھتا ہے۔انھوں نے اتوار کو یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے اندر درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کی دھمکی کے بعد دیا ہے۔

ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایرنا کے مطابق آرمی چیف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے:’’ مجھے شک ہے کہ وہ ایسی لڑائی چھیڑنے کا حوصلہ رکھتے ہیں جس میں امریکیوں نے باون اہداف کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔‘‘

Advertisement
مقبول خبریں اہم خبریں