لیبیا میں وفاق حکومت کا سلامتی کونسل کو خط ، ترکی کی فوج کی آمد کا تذکرہ غائب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کو اُس خط کی ایک کاپی موصول ہوئی ہے جو لیبیا میں وفاق حکومت نے اتوار پانچ جنوری کو عالمی سلامتی کونسل کے سربراہ ڈینگ ڈینا کیوی اور کونسل کے دیگر ارکان کو ارسال کیا۔ اس خط پر اقوام متحدہ میں لیبیا کے ناظم الامور المہدی المجربی کے دستخط ہیں۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ مذکور خط میں لیبیا کی قومی فوج کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر کے "جرائم" کی پُر زور مذمت کی گئی ہے تاہم ترکی کے اُن فوجیوں کا کوئی ذکر نہیں جن کی طرابلس آمد طے شدہ ہے۔ خط میں باور کرایا گیا ہے کہ وفاق حکومت لیبیا میں اقتدار کی حامل واحد قانونی فریق ہے۔

Advertisement

معلوم رہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے گذشتہ روز ہی تصدیق کی ہے کہ لیبیا کی قومی وفاق حکومت کی مدد کے لیے ہماری فوج طرابلس پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔ سی این این (ترکی) کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ترکی اپنے سینیر فوجی افسران کو بھی لیبیا میں وفاق کے زیر انتظام ملیشیاؤں کی مدد کے لیے بھیجے گا۔

ایردوآن کا کہنا تھا کہ لیبیا میں ترک فوج کا مقصد لڑائی میں حصہ لینا نہیں بلکہ قومی وفاق حکومت کی معاونت کرنا ہے تاکہ لیبیا میں انسانی المیے سے بچا جا سکے۔

یاد رہے کہ لیبیا میں العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے ذرائع نے اتوار کو رات گئے بتایا کہ مختلف قومیتوں کے حامل جنگجو شام سے طرابلس پہنچ رہے ہیں۔ یہ بات ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کے اتوار کے روز اس اعلان کے بعد سامنے آئی جس میں کہا گیا تھا کہ ترکی کے فوجیوں نے بتدریج لیبیا کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔

مذکورہ ذرائع نے باور کرایا کہ ترکی کی انٹیلی جنس کے عناصر طرابلس پہنچ گئے ہیں۔ ان کی آمد کا مقصد ترکی کی فوج کے داخلے کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔ ترکی نے اہم فوجی ساز و سامان بھی طرابلس میں وفاق کی حکومت کے حوالے کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں