یو اے ای نے پانچ سال کے لیے نئے سیاحتی ویزے کی منظوری دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کی کابینہ نے پانچ سال کے لیے نئے سیاحتی ویزے کی منظوری دے دی ہے۔اس ویزے پر غیرملکی سیاح ایک سے زیادہ مرتبہ یو اے ای میں آ سکیں گے۔

یو اے ای کے نائب صدر ، وزیراعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر سیاحوں کے لیے اس نئے ویزا نظام کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement

دبئی کے میڈیا دفتر نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ویزے کی مدت پانچ سال ہوگی،اس نئے ویزے کے قواعد وضوابط کا اطلاق تمام قومیتوں پر ہوگا اور اس کا مقصد یو اے ای کو سیاحت کی عالمی منزل اور آماج گاہ بنانا ہے۔

شیخ محمد نے اپنے ٹویٹر صفحے پر لکھا ہے کہ ’’آج ہم نے گذشتہ سال کے دوران میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کا جائزہ لیا ہے۔ہم نے 2020ء کو ایک مختلف سال بنانے کی منصوبہ بندی کی ہے کیونکہ اس سال کے دوران میں آیندہ پچاس سال کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔اسی سال میں ہم یو اے ای کے مستقبل کے خدوخال وضع کریں گے۔‘‘

وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’ اس وقت یو اے ای میں ہر سال دو کروڑ دس لاکھ غیرملکی سیاح آتے ہیں۔‘‘

ان میں افریقا ، براعظم جنوبی امریکا میں واقع بعض ممالک ،خلیج سے باہر عرب ریاستوں ،یورپی یونین سے باہر یورپی ممالک اور سابق سوویت یونین میں شامل رہنے والی ریاستوں کے مکینوں کو یو اے ای میں داخلے کے لیے ویزے کی ضرورت ہوتی ہے۔

دبئی اکتوبر میں نمائش 2020ء کی میزبانی بھی کرے گا۔یہ ایک بہت بڑا تجارتی میلہ ہوگا اور اس میں دنیا بھر کی بڑی کمپنیاں شرکت کریں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں