.

برطانوی حکام سے سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی ملاقاتیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے برطانوی وزیر دفاع بین ویلس، قومی سلامتی کے نائب مشیر اور برطانوی وزیر اعظم کے مشیر برائے عالمی امور سے ملاقات کی۔

شہزادہ خالد نے ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو میں سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان دفاعی شراکت کو مضبوط بنانے نیز علاقائی وبین الاقوامی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اس موقع پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ’ملاقات کے دوران دونوں دوست ملکوں میں تزویراتی شراکت پر غور وخوض کیا گیا۔ خاص طور پر دفاع کے شعبے میں تعلقات زیر بحث آئے۔ علاوہ ازیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ خطے کو درپیش نمایاں چیلنجوں پر بھی گفتگو ہوئی۔