سعودی عرب کا خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور

شاہ سلمان نے ترکی کی لیبیا میں مداخلت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی قراردے دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارتی کونسل نے کشیدگی کے خاتمے اور علاقائی سلامتی و استحکام کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زوردیا ہے۔وزارتی کونسل کا الریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر صدارت اجلاس ہوا۔اس میں حالیہ رونما ہونے والے واقعات کے تناظر میں خطے کی سلامتی کی صورت حال پرغور کیا گیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق کونسل نے ایسی صورت حال سے بچنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جس کے نتیجے میں مشرقِ اوسط میں کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہو۔

Advertisement

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ترکی کی لیبیا میں مداخلت کی مذمت کی ہے اور اس کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قراردیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ عراق میں پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری کو اپنی ذمے داریاں پوری کرنی چاہییں۔

سعودی کابینہ نے عرب اور افریقی ممالک کی نو تشکیل شدہ کونسل کے اہم کردار کو بھی اجاگر کیا ہے۔بحیرہ احمر اور خلیج عدن کے کنارے واقع آٹھ ممالک کی یہ کونسل سوموار کو تشکیل پائی ہے۔کابینہ نے کہا کہ یہ کونسل رکن ممالک کے درمیان سیاسی ، اقتصادی اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں