.

سعودی نائب وزیردفاع کی صدر ٹرمپ سے ملاقات،ولی عہد شہزادہ محمد کا پیغام پہنچایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔

شہزادہ خالد بن سلمان ایرانی میجر جنرل قاسم سلیمانی کی بغداد میں تین جنوری کو امریکا کے ایک ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر واشنگٹن کا یہ سرکاری دورہ کررہے ہیں۔اس کے بعد وہ برطانیہ کے سرکاری دورے پر جارہے ہیں۔

انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’انھوں نے سعودی ولی عہد کی ہدایت پر صدر ٹرمپ سے ملاقات کی ہے اور انھیں شہزادہ محمد بن سلمان کا ایک پیغام پہنچایا ہے۔‘‘

شہزادہ خالد نے کہا کہ انھوں نے صدرٹرمپ سے ملاقات میں امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا ہے اورعلاقائی اور بین الاقوامی چیلنجزسے نمٹنے کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔