شہزادہ خالد بن سلمان کا مارک ایسپر سے امریکا اور سعودی عرب کو درپیش چیلنجز پرتبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر سے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کو درپیش چیلنجز اور ان کے درمیان جاری فوجی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

شہزادہ خالد نے اس ملاقات کے بعد منگل کے روز ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’انھوں نے مارک ایسپر سے ملاقات میں ہمارے (دونوں ملکوں کے) درمیان جاری فوجی تعاون کی اہمیت پر زوردیا ہے کیونکہ یہ علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے بھی اہمیت کا حامل ہے۔‘‘

Advertisement

شہزادہ خالد نے قبل ازیں واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی تھی اور ان سے مشرقِ اوسط کے خطے میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات اور بین الاقوامی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے کوششوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔

شہزادہ خالد بن سلمان ایرانی میجر جنرل قاسم سلیمانی کی بغداد میں تین جنوری کو امریکا کے ایک ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر واشنگٹن کا یہ سرکاری دورہ کررہے ہیں۔اس کے بعد وہ برطانیہ کے سرکاری دورے پر جارہے ہیں۔ سعودی عرب اس وقت امریکا اور ایران میں جاری کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی اور سیاسی کوششیں کررہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں